وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی جہاز کے عملے کی واپسی کو خوش آئندقراردیدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ قبضے میں لیے گئے ایرانی بحری جہاز توسکا کے عملے کے 22 ارکان کو بحفاظت پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو گزشتہ رات بحفاظت پاکستان منتقل کیا گیا تھا اور انہیں آج ایران روانہ کردیا جائے گا۔اسحاق ڈار کے مطابق ایرانی بحری جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کرنے کے لیے پاکستانی سمندری حدود میں واپس لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایرانی اور امریکی حکام کی حمایت سے کیے جا رہے ہیں اور یہ عمل اعتماد سازی کا ایک اہم اقدام ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے لیے تحسین کا اظہار کرتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے بات چیت، سفارت کاری اور ثالثی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔![]()



