اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، ریفائنریزاورآئل اسٹوریج تنصیبات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھرکی ریفائنریزاورآئل اسٹوریج تنصیبات کی سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔

اعلامیےکے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر آئی ٹی، وزیرمملکت خزانہ، سیکرٹریز پیٹرولیم وداخلہ اوراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں  بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ  تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرزاورآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، اضافی سکیورٹی اقدامات کےاخراجات آئل مارکیٹنگ کمپنیاں برداشت کریں گی۔

نائب وزیراعظم آفس کے مطابق اسحاق ڈار نے  موجودہ  سکیورٹی انتظامات  پراطمینان کا اظہار کیا۔

اعلامیےکے مطابق  حکومت  نے  اہم توانائی  تنصیبات کے تحفظ اور ملک بھر میں بلاتعطل ایندھن فراہمی  یقینی بنانےکے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم، تیل اور لبریکنٹس کے ذخائر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزارت  پیٹرولیم نے  پیٹرولیم ذخائر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ جون 2026 کے تیسرے ہفتے تک  ملک  بھر میں پیٹرولیم مصنوعات  کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں، سپلائی کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، مؤثر نگرانی اور پیشگی سپلائی چین منیجمنٹ کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button