زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے طریقہ کار کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشیرِ نجکاری محمد علی کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس دوران زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے طریقہ کار اور تنظیمِ نو کے جامع پلان کی منظوری دے دی گئی۔ مشیر نجکاری کا کہنا ہے کہ حکومت نجکاری کا عمل شفاف اور تیز بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈسکوز کی نجکاری پر کابینہ کمیٹی جلد غور کرے گی۔زرعی ترقیاتی بینک کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن بورڈ نے زرعی ترقیاتی بینک نے نجکاری کے طریقہ کار کی منظوری دے دی ، بینک کی تنظیم نو کا جامع پلان بھی منظورکرلیا گیا۔ معاملہ حتمی منظوری کیلئےکابینہ کمیٹی برائےنجکاری کو بھجوا دیا گیا۔۔ نجکاری سے حکومت کیلئے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ نجکاری کمیشن کے مطابق فیسکو،گیپکو اورآئیسکو پہلےمرحلےمیں نجکاری لسٹ میں شامل ہیں۔۔ ڈسکوزکی نجکاری کا پلان پہلے ہی چودہ اپریل کو منظور کیا جاچکا۔ حتمی منظوری کے بعد ڈسکوزکیلئےاظہاردلچسپی طلب کیاجائےگا۔



