پاکستان فضائیہ نے بھارتی طیارے گراکرچینی طیاروں کی مانگ بڑھادی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان فضائیہ نے بھارتی طیارے گراکرچینی طیاروں کی مانگ بڑھادی۔بھارت کیساتھ جنگ میں پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں کے ذریعے رافیل سمیت بھارتی جنگی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی۔امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق چینی طیارہ ساز کمپنی اے وی آئی سی چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دوگنی ہو گئی۔
جریدے کے مطابق گزشتہ سال سال کمپنی کی آمدنی16فیصد بڑھ کر11ارب ڈالرز رہی جبکہ منافع6.5فیصد بڑھا جو کمپنی کی تاریخ کا بلند ترین منافع ہے۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سنگل انجن ملٹی رولJ-10لڑاکا طیارے گزشتہ سال مئی میں پاکستان اور بھارت کی جنگ کے دوران استعمال ہوئے جس میں پاکستانی فضائیہ نے ان طیاروں سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں سمیت متعدد بھارتی طیارے مار گرائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنازع ان مواقع میں سے ایک تھا جب جدید چینی ہتھیاروں کا حقیقی جنگی حالات میں تجربہ کیا گیا۔ بھارت نے بھی جنگ کے دوران طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا تھا تاہم تباہ ہونے والے طیاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔



