پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پا گیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان قرض کا معاہدہ طے پا گیا،یورپی یونین پاکستان کو16کروڑ یورو قرض فراہم کرے گی،رقم یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔قرض معاہدے پر دستخط پاکستان یورپی یونین بزنس فورم کے موقع پر کئے گئے۔ یورپی انویسٹمنٹ بینک اور وزارت اقتصادی امورکےحکام نے دستخط کئے۔معاہدے کے مطابق سولہ کروڑ یورو میں سے دس کروڑ یورو سندھ میں2022کے سیلاب سے متاثرین کیلئے استعمال ہوں گے۔صوبے میں تقریباً21لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے جو قدرتی آفات سے محفوظ ہوں گے۔6کروڑیورو کراچی میں پانی کی سپلائی بہتر کرنے پر خرچ ہوں گے۔یورپی انویسٹمنٹ بینک کی تقریباً دس سال بعد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button