اسلامی نظریاتی کونسل نے ہیومن ملک بینک کیلئے سندھ حکومت کے بل کی منظوری دیدی
ازواجی اثاثوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار، چیف جسٹس اور اسپیکر کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلامی نظریاتی کونسل نے ہیومن ملک بینک کیلئے سندھ حکومت کے بل کی منظوری دیدی جبکہ ازواجی اثاثوں کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور چیف جسٹس اور سپیکر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کا245واں اجلاس آن لائن منعقد ہوا جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی۔معرکۂ حق کے سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، سید عاصم منیر اور محمد شہباز شریف کی قیادت کو سراہا گیا۔اسلامی نظریاتی کونسل نے ایران امریکا اسرائیل تنازع میں امن کوششوں پر حکومت پاکستان کی تعریف کی۔کونسل نے علامہ طاہر محمود اشرفی کے ساتھ لندن واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔کونسل نے ضرورت مند بچوں کے لیے محفوظ شیر مادر (مدر ملک بینک) سندھ کے بل کی اصولی طور پر منظوری دی۔



