پی ٹی آئی ویمن ونگ کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحید پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی ویمن ونگ کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحید کا بڑا سیاسی فیصلہ۔شکیلہ وحید کی پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں۔
شکیلہ وحید نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے شکیلہ وحید کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ شکیلہ وحید کا کہناتھا پیپلز پارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت ہے، نیئر حسین بخاری نے اس موقع پر کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی واحد امید ہے،باصلاحیت افراد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔



