سردار ایاز صادق کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ڈاکٹر سردار علی ایاز صادق اور عابد حسین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔



