ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

صبح کے اوقات میں اسلام آباد میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 28، کراچی میں 27، پشاور میں 20، کوئٹہ اور مظفرآباد میں 18، گلگت میں 12 جبکہ مری میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم مجموعی طور پر خشک اور گرم رہے گا، جس کے باعث دن کے اوقات میں درجۂ حرارت میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم خشک رہے گا۔

صبح کے وقت ریکارڈ کیے گئے درجۂ حرارت کے مطابق سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 27، لیہہ میں 6 جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرم موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Back to top button