سپارکو کے انسانی خلائی مشن پروگرام میں اہم پیشرفت،2پاکستانی خلا میں تجربات کیلئے جائیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سپارکو کے انسانی خلائی مشن میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔پاکستان کے2خلا باز امیدوار خرم داؤداور محمد ذیشان علی تجربات کیلئےخلا میں جائیں گے۔2پاکستانی خلا باز خرم داؤد اور محمد ذیشان علی جدید تربیت کیلئے چین روانہ ہوگئے۔پاکستان پہلی مرتبہ چائنا سپیس اسٹیشن کے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے، جو2026کے آخر میں متوقع ہے۔

اس مشن کے دوران ایک پاکستانی خلا باز ‘شین زو’ مشن میں بطور پے لوڈ ایکسپرٹ مائیکرو گریویٹی میں متعدد سائنسی تجربات انجام دے گا۔ ان تجربات کا دائرہ کار مٹیریل سائنس، فلوئڈ فزکس، لائف سائنس اور بائیو ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں پر مشتمل ہوگا، جن کے نتائج ماحولیاتی تبدیلیوں، غذائی تحفظ اور صنعتی جدت میں معاون ثابت ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button