وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات،علاقائی استحکام کیلئے ملکر کام کرنے پراتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔
Amb. Reza Amiri Moghadam, Ambassador of the Islamic Republic of Iran, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif on 22.4.2026 to discuss the ongoing regional situation and peace efforts. pic.twitter.com/8QYxDsWlQj
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 22, 2026



