افغان سمگلرز کی تاجکستان میں داخلے کی کوشش ناکام،2افغان سمگلر ہلاک

کرغز(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پار کرنے والے 2 افغان منشیات اسمگلر تاجک سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔کرغز جریدہ دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیا کے مطابق تاجک سکیورٹی حکام نے بتایا ہےکہ افغان منشیات اسمگلروں نے سرحد عبورکرنےکی کوشش کی تھی۔تاجک حکام کے مطابق تاجکستان کےضلع فرخور میں کارروائی کےدوران ہلاک ہونے والے افغان اسمگلروں سے25کلو منشیات بھی برآمدکرلی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button