ہمارے نمائندے کل پاکستان آئینگے،ایران کو ڈیل کی پیشکش کردی،ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے،امریکی صدر

واشگنٹن(جانوڈاٹ پی کے)ہمارے نمائندے کل پاکستان آئینگے،ایران کو ڈیل کی پیشکش کردی،ٹرمپ کااعلان۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت کا اشارہ دیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ طے پانے کا امکان ہے،امریکا اور ایران کے مذاکرات کار ممکنہ طور پر اسی ہفتے کے آخر میں ملاقات کریں گے، جہاں ایک حتمی معاہدے کو شکل دی جا سکتی ہے۔ٹرمپ کے مطابق یہ ممکنہ معاہدہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرے گا بلکہ اسرائیل کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
امریکی صدر نے لبنان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی کے حصے کے طور پر فوری بند ہوں۔انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسرائیل کو اپنی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل عمارتوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا اور امریکا اس کی اجازت نہیں دے گا۔ ان کے اس بیان کو خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اہم سفارتی اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔



