لبنان اور ایران سے جنگ بندی،اسرائیل میں شہری پابندیاں ختم،معمولات زندگی بحال

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل نے لبنان سے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں عائد ہنگامی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد معمولاتِ زندگی بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہوم فرنٹ کمانڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب پورے ملک میں مکمل سماجی اور معاشی سرگرمیوں کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے تحت تعلیمی ادارے، دفاتر اور عوامی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہ سکیں گی۔تاہم شمالی اسرائیل کے سرحدی یا “فرنٹ لائن” علاقوں میں عارضی طور پر احتیاطی اقدامات برقرار رکھے گئے ہیں جہاں اجتماعات کی حد ایک ہزار افراد تک مقرر کی گئی ہے اور یہ پابندی بھی ہفتے کی شام تک ختم کر دی جائے گی۔



