سندھ میں2لاکھ75ہزارغریب گھرانوں کو سولرکی مفت فراہمی کے فیز ٹو منصوبے کا افتتاح

قمبر(جانوڈاٹ پی کے)سندھ میں2لاکھ75ہزارغریب گھرانوں کو مفت سولر کی فراہمی کے فیز ٹو منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے بدھ کے روز قمبر شھدادکوٹ میں ایک تقرہب کے دوران سولر ھوم بیسڈ فیز ٹو منصوبے کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے سولر کے ذریعے ہر گھر روشن پروگرام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویزن ہے اور سندھ بھر میں فیز ٹو کے تحت 2 لاکھ 75 ہزار گھرانوں کو سولر پینل فراہم کئے جائینگے ۔ نثار کھوڑو نے کہا کے قمبر شھدادکوٹ میں فیز ٹو منصوبے کے تحت 10 ہزار سولر کٹس فراہمی کا ٹارگیٹ رکھا گیا ہے اور سولر کٹس کی فراہمی کے لئے 247 ان گھرانوں کی تصدیق مکمل ہوچکی ہے جن گھرانوں کو بجلی کی سھولیات میسر نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کے 247 غریب گھرانوں میں سے آج 100غریب گھرانوں کو مفت سولر کتس فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کے سندھ میں 21 لاکھ سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دئے جارہے ہیں جبکے قمبر شھدادکوٹ میں سرسو کے ذریعے 1 َلاکھ 12 ہزار لوگوں کو گھر بنا کر دینے کے لئے فنڈ فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصان کا مداوا کرنے کے لئے بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھی سندھ کا دورہ کرایا۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کے جنگ کی صورتحال میں جہاں پیٹرل مہنگا ہوا ہے وہاں انرجی بحران اور مھنگائی کی وجہ سے غریب عوام بھی تکالیف میں ہیں اور غریب عوام کی تکالیف کو محسوس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے ویزن کے تحت سندھ حکومت غریبوں کو مفت سولر کٹس فراہم کی جا رہی ہیں تاکے غریب عوام بجلی کے بلوں سے نجات حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کے یوسیز اور ٹاؤن کے چیئرمین ہر ماہ فنڈنگ میں سے کچھ حصہ اپنے اپنے علاقوں میں غریب عوام کو مفت سولر پلیٹس فراہم کریں تقریب میں پی پی پی ضلع قمبر شھدادکوٹ کے صدر و ضلع کونسل چیئرمین قمرالدین گوپانگ، ڈپٹی کمشنر قمبر شھدادکوٹ امداد ابڑو، سرسو کے ضلعی مینیجر قلندر بخش کورائی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button