نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا،امریکی سینیٹرکااسرائیل کی فوجی امداد روکنے کی قرارداد لانے کا اعلان

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایران جنگ میں دھکیلا،امریکی سینیٹرکااسرائیل کی فوجی امداد روکنے کی قرارداد لانے کا اعلان
امریکا میں ایک اہم سیاسی ردِعمل سامنے آیا ہے جہاں امریکی سینیٹربرنائی سینڈرس(Bernie Sanders)نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے صدرٹرمپ کو ایران کے خلاف ایک “تباہ کن جنگ” میں دھکیلا۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ امریکا کو مزید یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ اسرائیل امریکی فوجی اور خارجہ پالیسی کی سمت متعین کرے۔سینیٹر سینڈرز نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے امریکی سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کریں گے جس کا مقصد اسرائیل کو امریکی فوجی امداد روکنا ہے۔ ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں مسلسل کشیدگی، ایران جنگ اور لبنان میں جاری کارروائیوں نے امریکی پالیسی پر اسرائیلی اثر و رسوخ سے متعلق سوالات مزید گہرے کر دیے ہیں۔ اسی تناظر میں وہ اس امداد کے ازسرِ نو جائزے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتے کی عارضی جنگ بندی نافذ ہو چکی ہے، تاہم اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ماہرین کے مطابق سینڈرز کی مجوزہ قرارداد امریکی کانگریس میں اسرائیل پالیسی پر ایک نئی بحث چھیڑ سکتی ہے۔



