ایران نے کھڑے کھڑے ہی امریکی طیارے تباہ کردیئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ایران کی جانب سے کیے گئے تازہ جوابی حملوں میں سعودی عرب کے ‘پرنس سلطان ایئر بیس’ کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں امریکی ری فیولنگ طیارے (KC-135) موجود تھے۔ سیٹلائٹ تصاویر اور بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے ایئر بیس پر کھڑے کم از کم پانچ طیاروں کو نقصان پہنچایا ہے، جن میں سے دو کے مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔ اس حملے میں 12 امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ڈیفنس سسٹم نے ایک امریکی ایف-16 (F-16) طیارے کو کامیابی سے ہٹ کیا ہے۔ امریکی میڈیا نے پائلٹ کے محفوظ ہونے اور طیارے کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی ہے۔

خلیجی ممالک بشمول ابوظہبی، کویت اور بحرین میں بھی امریکی تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ کویت میں مبینہ طور پر تین امریکی بحری جہازوں کو ڈبوئے جانے اور تین کو آگ لگنے کی غیر مصدقہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button