لاہور قلندرز نے زمبابوے کے آل راؤنڈر ریان برل کو سکواڈ میں شامل کرلیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور قلندرز نے زمبابوے کے آل راؤنڈر ریان برل کو سکواڈ میں شامل کرلیا۔

ریان برل کے ساتھ لاہور قلندرز کا سکواڈ مکمل ہوگیا، برل بائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور مؤثر لیگ سپن بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کے لیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button