ٹھٹھہ میں یوم القدس کے موقع پر عظیم الشان ریلی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن)شیعیانِ علی ابنِ ابی طالبؑ ضلع ٹھٹھہ کے زیرِ اہتمام یومِ القدس عالمی انتفاضہ اور یومِ یکجہتی غزہ، مسجد اقصیٰ، فلسطین و ایران کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور پُرامن ریلی نکالی گئی ریلی امام بارگاہ شاہ نجف سے شروع ہو کر مین اسٹاپ سے ہوکر پریس کلب ٹھٹھہ پہنچی ریلی میں علماء کرام، نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں سمیت مختلف تنظیموں اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا ریلی کی قیادت ممتاز علماء کرام نے کی جن میں: مولانا فدا حسین فردوسی، مولانا باقر شجاعی، مولانا علی گوہر، مولانا غیور عباس، مولانا غلام نبی، سید جاوید شاہ حسینی، ڈاکٹر عبدالحسین شاہ،سید نادر شاھ سید طالب شاہ، علماء کونسل کے نمائندگان، علی حسین شاہ لطیف کھتری ارشاد کھتری خلیل الرحمن کھتری، شامل ہیں ریلی کے اختتام پر ٹھٹھہ پریس کلب کے سامنے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ القدس امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کا عالمی دن ہے۔ مقررین نے کہا کہ مسلمان مسجد اقصیٰ کی آزادی اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے آخر میں فلسطین، غزہ اور تمام مظلوم مسلمانوں کی کامیابی، شہداء کے درجات کی بلندی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔



