اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور کا احسن اقدام، دارالاطفال کے بچوں کے لیے افطاری کا انتظام

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)
اسسٹنٹ کمشنر بشریٰ منصور نے دارالاطفال میں رہائش پذیر بچوں کے لیے افطاری کا خصوصی انتظام کیا، اس دوران بچوں کے ساتھ افطاری کا اہتمام کیا اور ان کی خوشیاں بانٹیں۔ اس موقع پر بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر HQ زبیر مہر، سویٹ ہوم کے ڈائریکٹر شبیر میمن، سکھر بلڈ کے سی سی او عبدالجبار اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ مہمانوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں پیار اور شفقت کا احساس دلایا۔
شرکاء نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں معاشرے میں انسانیت، محبت اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں اور یتیموں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔



