دیپالپور:ٹریفک کے 2حادثات،3سالہ بچی جاں بحق،خواتین سمیت10افرادزخمی

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)دیپالپور:ٹریفک کے 2حادثات،3سالہ بچی جاں بحق،خواتین سمیت10افرادزخمی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ون آر بی میں ٹریکٹر ٹرالی کا موٹر سائیکل سے تصادم ہوگیاحادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار 3سالہ بچی عربش طاہر جاں بحق ہوگئی جبکہ زخمیوں کی شناخت سمیرا بی بی ،کرن بی بی اور طاہر قاسم کے ناموں سے ہوئی دوسرا ٹریفک حادثہ اوکاڑہ دیپال پور روڈ پر 32موڑ چوکی کے قریب مسافر وین اور گاڑی کے تصادم میں پیش آیا جس میں ایک خاتون اور چھ مردوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو ٹیموں نے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے

مزید خبریں

Back to top button