پنجاب میں قتل کے جرم میں استثنیٰ نہیں رہا،مہر محمد یوسف

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)ریجنل افیسرسی سی ڈی ساہیوال ڈویژن مہر محمد یوسف نے کہا کہ پنجاب میں قتل کے جرم میں استثنیٰ نہیں رہا،ماضی میں امیر اور طاقتور نے قانون و انصاف کے نظام کی خامیوں کا فائدہ اٹھایا۔ اب ریاست اورسی سی ڈی نے ناجائز فائدہ اٹھانے کو روک دیا ہے۔سختی ضرور ہے مگر یہ صرف اچھے مقاصد کیلئے ہے ۔ ماضی میں طاقتور اپنے وکلاء کے ذریعے فائدہ اٹھا لیتے تھے۔ اب پبلک اور عام عوام سی سی ڈی کے کام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ جب بااثرمجرموں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے تو عام عوام خود کو پہلےسے بھی زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ CCD کی حق سچ اور انصاف پر مبنی کاروائیوں کے نتیجہ میں سینکڑوں بیگناہ افراد پچھلے چند مہینوں میں نا حق قتل ہونے سے بچ گئے، ہزاروں لوگ اپنی حق حلال کی کمائی لٹنے،عورتیں اور بچے زیادتی سے محفوظ رہے پاکپتن ،ساہیوال اور ضلع اوکاڑہ کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ کسی بھی پریشر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم اپنا فریضہ ایمانداری فرض شناسی اور دیانتداری کیساتھ سر انجام دیتے رہیں گے ہماری CCD کی پیشہ ورانہ ٹیم اِسی طرح میرٹ پر اپنا کام جاری رکھے گی۔



