اوکاڑہ،ریلوے لائن عبور کرتے خاتون ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئی

اوکاڑہ(رپورٹ:وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے)ریلوے لائن عبور کرتے خاتون ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئی۔
اوکاڑہ بائی پاس ساہیوال سائڈ کے قریب خاتون ریلوے لائن عبور کر رہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آ گئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی ریسکیو 1122نے مقامی پولیس کی موجودگی میں نعش لواحقین کے حوالے کر دی۔خاتون کی شناخت36سالہ عائشہ زوجہ اختر لاہور کے طور پر ہوئی ہے۔



