25 کروڑ کی سگریٹ چوری کا سنسنی خیز انکشاف: FBR کے گوداموں سے ہزاروں کارٹن غائب، سینیٹ کمیٹی کا سخت نوٹس

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی بورڈ آف ریونیو (FBR) کے گوداموں سے 2,828 کارٹن ضبط شدہ سگریٹوں کی مبینہ چوری کا سنگین معاملہ سامنے آ گیا، جن کی مجموعی مالیت 25 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے FBR حکام نے بتایا کہ 14 جنوری 2024 کو سوا بی میں چھ ٹرکوں کے ذریعے 1,262 کارٹن سگریٹ قبضے میں لیے گئے تھے۔ بعد ازاں یہ ضبط شدہ اشیاء دو مختلف گوداموں میں منتقل کی گئیں، جس پر کمیٹی نے سخت سوالات اٹھائے۔

سینیٹر طلحہ محمود کے سوال پر حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ جگہ کی کمی کے باعث چار ٹرک ایک اور دو ٹرک دوسرے گودام منتقل کیے گئے۔ تاہم کمیٹی اراکین نے شدید تشویش کا اظہار کیا کہ سگریٹیں ایک ایسی جگہ منتقل کی گئیں جہاں CCTV نگرانی موجود نہیں تھی۔

FBR حکام نے اعتراف کیا کہ کارٹن غائب ہونے کا علم 7 مئی 2025 کو ہوا، جبکہ 21 مئی 2025 کو سوا بی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی اور بعد میں معاملہ FIA کے حوالے کر دیا گیا۔

سینیٹر عمر فاروق کے سوال پر حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ کوئی اور ضبط شدہ اشیاء غائب نہیں ہوئیں۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ اب تک تین FBR افسران کو برطرف اور آٹھ افسران کا تبادلہ کیا جا چکا ہے، تاہم کسی بھی برطرف افسر کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ مزید یہ کہ جنوری 2026 میں، نئے SOPs کے نفاذ کے باوجود، مزید 20 کارٹن سگریٹ مبینہ طور پر چوری ہو گئے۔

حکام کے مطابق ضبط شدہ سگریٹیں “Paramount Kisan” برانڈ کی تھیں۔ کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ ہائی کورٹ نے اس کیس کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ عدالتی احکامات کے تحت قبضے میں لیے گئے ٹرک جرمانے کے بعد چھوڑ دیے گئے جبکہ سگریٹیں تاحال سرکاری تحویل میں ہیں۔

سینیٹ کمیٹی نے معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے FBR کو ہدایت کی کہ دو دن کے اندر:

مزید خبریں

Back to top button