ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:شاہین آفریدی کی واپسی کا امکان
سپر ایٹ راونڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کا ٹاکرا کل ہوگا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کا ٹاکرا کل ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ سری لنکا کے شہر پالے کیلے میں کھیلا جائے گا،جہاں قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی پلیئنگ الیون میں واپسی کا قوی امکان ہے، سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے لیے یہ میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے،جہاں کامیابی سیمی فائنل کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
صاحبزادہ فرحان نے پریس کانفرنس میں کہابارش ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے،پراعتماد ہیں مورال اچھا ہے یہاں پاکستان ٹیم نے اچھا کھیلا ہوا ہے انگلینڈ کو ٹف ٹائم دیں گے،کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہے کہ بولنگ کرنا ہے یا بیٹنگ کرنا ہے ہمارا کام کھیلنا ہے، ابھی پوائنٹس کی کولیکشن پر بات چیت شروع نہیں ہے۔



