محسن نقوی قومی ہاکی ٹیم کے معاملات عارضی طورپر سنبھالیں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قومی ہاکی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ملاقات میں کھلاڑیوں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیااورچیئرمین پی سی بی نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ قومی ہاکی ٹیم کے تمام مسائل جلد حل کیے جائیں گے اور ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیم کو ہر صورت بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے تمام اخراجات پی سی بی برداشت کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو بتایا کہ عارضی طور پر ہاکی کے تمام معاملات بھی دیکھیں گے تاکہ ٹیم کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کسی کھلاڑی کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کی انجریز کا معائنہ آج ہی پی سی بی کے فزیو سے کرایا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر زخمی کھلاڑیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ کسی انٹرنیشنل کوچ سے رابطہ کیا جائے گا، اور اگر وہ پاکستان نہ آیا تو ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے ٹیم کو مصر بھجوا دیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button