ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بھارت نے نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دیدی

احمد آباد(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ بھارتی بیٹنگ لائن میں شیوم دوبے 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ سوریا کمار یادیو نے 34، تلک ورما نے 31 جبکہ ہاردک پانڈیا نے 30 رنز اسکور کیے۔
194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 176 رنز تک محدود رہی اور یوں بھارت نے میچ 17 رنز سے اپنے نام کر لیا۔ بھارتی بولر ورون چکرورتی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔



