آئی سی سی نے بھارت کو’’ٹھینگا‘‘دکھادیا

بھارت سے اہم ایونٹس واپس لینے کا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاک بھارت کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارت سے مستقبل کے اہم ایونٹس کی میزبانی واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول2029چیمپئنز ٹرافی اور2031کے ون ڈے ورلڈکپ کیلئے متبادل میزبان ملک پر غور شروع کردیا۔ خطے میں جاری سیاسی کشیدگی اور ممکنہ سفارتی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ان گلوبل ایونٹس کی میزبانی آسٹریلیا کو دی جا سکتی ہے کیونکہ آسٹریلیا اس سے قبل بھی کامیابی سے بڑے عالمی ٹورنامنٹس کی میزبانی کرچکا ہے اور اس کے پاس جدید اسٹیڈیمز اور مضبوط انتظامی ڈھانچہ موجود ہے۔بھارت میں ورلڈ کپ کے دوران بنگلادیش کی شرکت کے معاملے پر بھی تحفظات سامنے آئے۔ اسی تناظر میں آئی سی سی آئندہ بین الاقوامی ایونٹس میں ممکنہ رکاوٹوں سے بچنے کے لیے متبادل وینیوز کی تلاش میں ہے تاکہ کسی بھی قسم کی سفارتی یا سیکیورٹی صورتحال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اثر انداز نہ ہو۔مالی طور پر مضبوط کرکٹ مارکیٹ ہونے کے باعث گزشتہ برسوں میں بھارت کو متعدد بڑے ایونٹس کی میزبانی دی گئی تھی، تاہم پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد اب ان فیصلوں پر نظرثانی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button