ٹی20ورلڈکپ،صاحبزادہ فرحان کی سنچری،پاکستان کا نمیبیا کو جیت کیلئے200رنز کا ہدف

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی اہم میچ میں نمیبیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا لیکن 40 رنز پر صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی 23 گیندوں پر 38 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ خواجہ نافع نے 5 رنز اسکور کیے۔

دوسر ی جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، صاحبزادہ فرحان 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان نے بھی 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button