ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور نمیبیا کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

کولمبو(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نمیبیا کے اہم میچ میں بارش کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل گروپ کا آخری میچ نمیبیا کےخلاف کھیلے گی۔

بھارت کے خلاف 61 رنز کی بدترین شکست کے بعد پاکستان کو سپر 8  مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سے میچ جیتنا لازمی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کولمبو میں شیڈول پاکستان اور نمیبیا کے میچ میں بارش کا امکان ہے۔

موسمی پیش گوئی کے مطابق کل کولمبو میں 50 سے 60 فیصد تک بارش متوقع ہے جبکہ موسم ابر آلود ہی رہے گا۔اس کے علاوہ  19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس وقت پاکستان گروپ اے میں 3 میچز میں 2 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ نیٹ رن ریٹ امریکا سے بھی کم منفی 0.403 ہے۔

البتہ کل بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں بھی پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

پاکستان کی نمیبیا سے شکست کی صورت میں امریکا 4 پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سپر 5 میں پہنچ جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button