چپ چاپ ہوں لیکن بورنگ نہیں، اچھا ہونا بھی آج کل کے زمانے میں برائی سمجھی جاتی ہے، علی رحمان

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان نے کراچی کو پاکستان کا سب سے اچھا شہر قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار علی رحمان نے شرکت کی اور اس دوران ریپڈ فائر میں میزبان شعیب ملک کے سوالات کے جوابات دیے۔
اداکار نے کہا کہ میرے نزدیک کراچی پاکستان کا سب سے اچھا شہر ہے۔
ڈراموں سے متعلق سوال پر علی رحمان نے کہا کہ ہمارے ڈرامے بہت اچھے ہوتے ہیں جسے لوگ انجوائے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد زیادہ ہے اور فیس بک پر کم ہے کیونکہ ویوورز شپ اب تبدیل ہوچکی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ چپ چاپ رہتا ہوں لیکن بورنگ بالکل بھی نہیں ہوں، میری برائی بھی یہ ہی ہے کہ میں بہت اچھا ہوں اور آج کل کے زمانے میں اچھا ہونا بھی برائی ہے۔
علی رحمان نے مزید کہا کہ ہم بارہ گھنٹے تک سیٹ موجود ہوتے ہیں، شوٹنگ پر ہی زیادہ تر وقت گزر جاتا ہے۔



