لاڑکانہ:سونیا علی نے "سندھ ٹیلنٹ ہنٹ” میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ سونیا علی نے حال ہی میں محکمہ ثقافت سندھ کے زیر اہتمام کراچی میں منعقدہ موسیقی کے مقابلے "سندھ ٹیلنٹ ہنٹ” میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے.
سونیا علی اپنے شہر واپس آنے پر مقابلے میں حاصل کردہ ٹرافی کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب پہنچ گئی، جہاں پر انہوں نے پوزیشن اور ٹرافی جیتنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری محنت اور بڑوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آج مجھے صوبے بھر میں نمبر ون پوزیشن پر پہنچا دیا، ابتدا میں اتنی کامیابی یقین میرے مستقبل کو روشن کرے گی.
انہوں نے کہا کہ کسی کو اگر پرسوز آواز اور گلا ملتا ہے تو یہ قدرت کا بڑا تحفہ ہے، جو نوجوان بہترین آواز رکھنے کے باوجود موسیقی کی دنیا سے دور رہتے ہیں وہ خود کو عذاب میں مبتلا کردینا ہوتا ہے.
انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت سے ہر وہ مقام حاصل کیا جاسکتا ہے جس کی خواہش رکھی گئی ہو، اب مجھ پر مزید ذمہ داری عائد ہوگئی ہے کہ میں اور زیادہ محنت کرکے آگے جاؤں.



