ایشوریا رائے کی پہلی کمائی کتنی تھی؟ مداح جان کر حیران

ممبئی (جانوڈاٹ پی کے)ایشوریا رائے بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے مشہور اور تجربہ کار اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کی پہلی کمائی جان کر مداح حیران رہ گئے ہیں۔

ایشوریا رائے 1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد خوب شہرت حاصل کی۔ ان کی خوبصورتی اور اسکرین پر موجودگی نے ناظرین میں بہت بڑا جنون پیدا کیا، اداکارہ نے کئی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں۔

شہرت کے باوجود ایشوریا رائے کے ابتدائی دن بہت سادہ تھے۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں انہوں نے تین اشتہارات میں کام کر کے صرف 5000 ہزار روپے معاوضہ کمایا تھا۔

پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے ایشوریا رائے کو صرف 18 یا 19 سال کی عمر میں میرین ڈرائیو پر دیکھا تھا، وہ اپنے والدین کے ساتھ شام دیر سے ان سے ملنے آئی تھیں۔

شیلندر سنگھ نے بتایا کہ اداکارہ نے پہلے ایک کمرشل میں بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا جہاں وہ ایک کھمبے سے بندھی ہوئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے ملویکا تیواری کے ساتھ ہیئر آئل کا اشتہار کیا اور ارجن رامپال کے ساتھ ایک اور کمرشل کیا، یہ تینوں اشتہارات مل کر انہیں صرف 5,000 روپے ملے۔

اب 2025 کی بات کریں تو ایشوریا رائے بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اور امیر ترین اداکاراؤں میں شامل ہیں جن کی مجموعی دولت تقریباً 900 کروڑ روپے ہے۔

اداکارہ ملک کی ٹاپ دو امیر ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں جو فی فلم تقریباً 10 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں اور پریمیم انٹرنیشنل برانڈز کے اینڈورسمنٹس سے بھاری کمائی حاصل کرتی ہیں جو ان کی دیرپا شہرت اور عالمی اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

شیلندر سنگھ نے ایشوریا رائے کے سلمان خان کے ماضی کے رشتے کے بارے میں بھی بات کی۔ رشتے کو شدید اور جذباتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے اداکارہ کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے مشکل وقتوں میں بھی ہمیشہ وقار اور شان کے ساتھ خود کو سنبھالا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button