مسلح افراد کی فائرنگ سے 17سالہ نوجوان ہلاک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ کے قریب میں مسلح ملزمان نے دکان پر فائرنگ کرکے 17 سالہ نوجوان کو قتل کردیا. تھانہ بہرام کی حدود سیم نہر پر مسلح ملزمان نے دکان پر بیٹھے شخص پر فائرنگ کردی جس میں محمد قاسم مگسی نامی شخص قتل ہوگیا، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ مقتول کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی. پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں، ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.



