آئی بی اے سکھر میرپورخاص کیمپس میں طلبہ کی غیر نصابی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے چیلنج پروگرام کا انعقاد

میرپورخاص(جانوڈاٹ پی کے) آئی بی اے سکھر کیمپس میں مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلبہ میں غیر نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک چیلنج پروگرام کا انعقاد کیا جس میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ نے بھی شرکت کی تفصیلات کے مطابق آئی بی اے سکھر میرپورخاص کیمپس نے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلبہ میں غیر نصابی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک چیلنج پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شہروں کی 4 یونیورسٹیوں اور مختلف کالجوں کے طلبہ نے بھی شرکت کی آئی بی اے کیمپس کے زیر اہتمام پروگرام میں بزنس پلان کے مقابلے، آئی سی ٹی کوئز، آئی ٹی مقابلے، گرافکس ڈیزائن کے مقابلے، سافٹ ویئر ہارڈویئر کی نمائشیں اور دیگر پروگرام شامل تھے جن میں طلبہ کو مختلف ماڈلز کے ذریعے تجربہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا پروگرام میں ڈویژنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی پروگرام میں کیمپس انتظامیہ نے کمشنر فیصل عقیلی کو طلبہ کی جانب سے لگائے گئے نمائشی سٹالز کا دورہ کرایا گیا اس موقع پر طلباء نے اپنے بنائے گئے ماڈلز کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر کمشنر فیصل عقیلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں اور کالجوں میں طلباء کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہیں اس طرح کے پروگرام طلباء کو اپنی صلاحیتیں دیکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں جو مستقبل میں ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے انہوں نے کہا کہ دنیا میں مقابلہ کرنے کے لئے جدید دور کے مطابق کام کرنا ہو گا اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں سمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے ایسی چیزیں بنائی جا سکتی ہیں جن کی زندگی میں اشد ضرورت ہے اس طرح کے پروگراموں سے انہوں نے سیکھا ہے کہ کس طرح چھوٹے کاروباروں کو چھوٹی سطح پر آگے لے جانا اور زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنا ہے اس موقع پر آئی بی اے میرپورخاص کیمپس کے ڈائریکٹر عاصم سمیجو نے بتایا کہ کیمپس نے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلبہ میں غیرنصابی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک چیلنج پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں مختلف شہروں کی 4 یونیورسٹیوں اور مختلف کالجوں کے طلبہ نے بھی شرکت کی ہے اس پروگرام میں بزنس پلان کے مقابلے، آئی سی ٹی کوئز، آئی ٹی مقابلے، گرافکس ڈیزائن کے مقابلے، سافٹ ویئر ہارڈویئر کی نمائش اور دیگر پروگرام شامل تھے جن میں مختلف ماڈلز پیش کئے گئے جس کے ذریعے طلبہ کو تجربہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے



