بہتر تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ہے، بلال فاروق تارڑ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) بہتر تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کا مشن ،سرکاری اسکولز کی سطح پر جدید ٹیکنالوجی اور سائنس سے واقفیت و طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے سٹیم ایگزیبیشن کا انعقاد خوش آئند ہے ۔پریکٹیکل ورکشاپس اور ایگزیبیشنز سے طلبہ میں نکھار پیدا ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے بلال فاروق تارڑ نے نظام آباد گرلز ہائی اسکول میں سٹیم ایگزیبیشن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب برگیڈیر(ر) بابر علاؤالدین،ایم پی اے وقار احمد چیمہ ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ،سی ای او ایجوکیشن اختر علی خاں، حاجی اشفاق احمد وڑائچ ،صابر حسین بٹ ،افتخار احمد بٹ و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بہتر سے بہترین  تعلیم کی فراہمی اور طلباء  وطالبات کے لیے آسانیاں فراہم کرنا حکومت پنجاب کا مشن ہے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز تعلیم اور صحت کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہیں ایگزیبیشن میں 83 اسکولز کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور مختلف ماڈلز بنا کر شرکاء سے داد وصول کی ۔نظام آباد گرلز ہائی اسکول میں ڈسٹرکٹ لیول سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کو سٹیم کمپیٹیشن کا نام دیا گیا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نے کہا سائنس پروجیکٹس اور ماڈلز سائنسی نمائش کے ذریعے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کی جانچ کی جاتی ہے۔ چونکہ بچوں کے سوچنے کا انداز بڑوں سے مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے وہ اپنے سائنسی ماڈلز کی بناء پر ایسی کئی چیزیں بنالیتے ہیں جنہیں مزید بہتر کرکے یا تھوڑا اور کام کرکے حقیقت میں کوئی چیز بنائی جاسکتی ہے۔ برگیڈیر(ر) بابر علاؤالدین نے کہا سائنس اور ٹیکنالوجی ہر دور میں ایک اہم موضوع رہا ہے طلبہ کی اس سے واقفیت اس لیے بھی ضروری ہے کہ آنے والا وقت سائنسی دور کا نقطۂ عروج ہوگا۔ ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے کہا  طلبہ میں ایکٹیویٹیز کے تعلق سے تجسس ہوتا ہے۔ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے انھیں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن اختر علی خاں کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے جبکہ جدید علوم سے واقفیت کے لیے پریکٹیکل ہمیشہ تھیوریز سے موثر ثابت ہوے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button