میرپورخاص:جوے میں خطیر رقم ہارنے پر دو بچیوں کے باپ نے خود کشی کرلی

میرپورخاص (شاھدمیمن\جانوڈاٹ پی کے) میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد کے گوٹھ واگریجی کے رہائشی 22 سالہ شادی شدہ نوجوان ایاز علی خاصخیلی ولد عبدالرحیم خاصخیلی نے اپنے آپ کو پسٹل کی گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی-
متوفی کے ورثاء نعش کو پہلے تعلقہ ہسپتال میرواہ گورچانی لائے جہاں سے نعش کو قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ ہسپتال کوٹ غلام محمد منتقل کر دیا-ڈاکٹروں نے قانونی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا-نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا-
ذرائع کے مطابق متوفی ایاز علی خاصخیلی موبائل فون پر جوئے میں خطیر رقم ہار گئے تھا جو کہ وہ مقررہ وقت پر ادا نہیں کر سکا جو کہ خودکشی کی وجہ بنا- متوفی ایاز علی خاصخیلی دو معصوم بچیوں کا باپ تھا-شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں موبائل فون پر آن لائن جوا کا بڑھتا ہوا رجحان خطرناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور ان کو تباہی کی جانب لے جا رہا ہے



