سرگودھا:دوران ڈکیتی نند بھابھی سے زیادتی کے ملزم دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

دوران فائرنگ دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کے فائر لگنے سے ہلاک ہوئے۔ پولیس کا دعویٰ

سرگودھا (جانوڈاٹ پی کے) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں دوران ڈکیتی نند بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 44 جنوبی کے قریب پولیس حراست سے فرار ہونے والے دو ڈاکو ثنا اللہ اور اکرام اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ہیں۔

ملزمان نے تھانہ کڑانہ کے ایس ایچ او کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی ڈی ایس پی صدر قیصر عباس گجر ایس ایچ او تھانہ عطاء شہید کی شاندار حکمت عملی کے باعث چاروں ملزمان کو گاؤں 44 جنوبی کنوں کے باغ میں گھیر لیا گیا،

جہاں فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکوؤں نے اپنے ہی دو ڈاکوں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا دونوں ڈاکو چند روز قبل نند بھابھی کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعے میں ملوس تھے۔

مزید خبریں

Back to top button