پی ٹی آئی نے27ویں ترمیم کی تجاویز مسترد کر دیں،مذاکرات پر راضی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے27ویں ترمیم کی تجاویز مسترد کر دیںپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کا پروپوزل مسترد کرتے ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے دوران بھی آئینی عدالت کی تجویز تھی، آئینی بینچ کے بھی خلاف تھے، سمجھتے ہیں ایک ہی سپریم کورٹ ہے، اب بھی تمام اہم کیسز آئینی بینچ کی طرف چلے جاتے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں ترمیم سے عدلیہ کا مکمل ختم کیا جا رہا ہے، میں جو ترمیم لایاتھا اس میں فوجی عدالتوں کے بعد ہائیکورٹ میں اپیل کا ذکر تھا ۔اسد قیصر کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی 73 کے آئین اور 18ویں ترمیم کی خالق اور مرکزی جماعت ہے، 73 کا آئین اور 18ویں ترمیم اتفاق رائے سے بنائی گئی۔



