سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا،بڑی خبر آگئی
اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے

سحر حیات اور سمیع رشید کی راہیں جدا،بڑی خبر آگئی۔ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ایک مداح کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران طلاق سے متعلق سوال پر سحر نے کہا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیں گے اور اس بارے میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔
اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے
سحر حیات نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے۔ ٹک ٹاکر نے زور دیا کہ ایرہ کی اپنے والد سے ملاقات سے متعلق کسی کو نہیں روکا گیا، اور نہ ہی وہ کسی کو روکنے کا اختیاررکھتی ہیں۔
سحر کے مطابق ایسے معاملات کا فیصلہ ذاتی خواہشات پر نہیں بلکہ پاکستان کے قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔
مداحوں سے گزارش کی کہ اس ذاتی معاملے کو مزید زیر بحث نہ لایا جائے




