ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، شاہین آفریدی اور کوشال مینڈس فائنل کے لیے پُرعزم

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور کے گورنر ہاؤس میں ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، اس موقع پر پاکستان اور سری لنکا کے کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں رنز بنانے اور بڑی پارٹنرشپس قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ فائنل میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم سری لنکا کی ٹیم بھی مضبوط ہے اور فائنل میں اچھا مقابلہ متوقع ہے۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے کہا کہ فائنل ان کی ٹیم کے لیے انتہائی اہم میچ ہے اور پاکستان کے خلاف فیصلہ کن مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button