ہفتہ وار مہنگائی میں کمی کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،سالانہ مہنگائی11.32فیصد ریکارڈ

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 11.32 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی، 12 سستی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 35 فیصد، آلو کی قیمت میں 3.27 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں 2.11 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ لکڑی، بریڈ، پیاز، دودھ، دہی اور گھی سمیت متعدد اشیائے خورونوش بھی مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 35 فیصد اور چکن 32 فیصد مہنگا ہوچکا ہے، جبکہ سرخ مرچ کی قیمت میں 15.55 فیصد، مٹن میں 15 فیصد، بریڈ میں 12.62 فیصد اور بیف میں 12.10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران پیاز 9 فیصد اور چائے 8.41 فیصد مہنگی ہوئی۔ توانائی کے شعبے میں ایل پی جی کی قیمت میں 107 فیصد، بجلی میں 52.38 فیصد، ڈیزل میں 45.13 فیصد اور پیٹرول میں 43.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button