چکن سلائیڈربرگر

پارٹی سنکیس کا مزیدار انتخاب

ایمل سفیان

​سلائیڈر برگر (Slider Burger) سے مراد وہ چھوٹے سائز کے منی برگرز ہیں جو ایک یا دو بائٹس میں کھائے جا سکیں۔ اپنے چھوٹے سائز، منفرد رسیلے پن اور زبردست ذائقے کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں پارٹیوں اور اسٹریٹ فوڈ کی جان مانے جاتے ہیں۔

​سلائیڈر برگر کی تاریخ بیسویں صدی کے اوائل سے شروع ہوتی ہے۔ اسے سب سے پہلے 1920ء کی دہائی میں مشہور امریکی فاسٹ فوڈ چین "وائٹ کیسل” (White Castle) نے متعارف کروایا تھا۔ اس وقت ان برگرز کو توے پر بھاپ دے کر پکایا جاتا تھا جس کی وجہ سے یہ اتنے نرم اور چکنے ہوتے تھے کہ منہ میں جاتے ہی پھسل (Slide) جاتے تھے، اور اسی وجہ سے ان کا نام "سلائیڈر” پڑ گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان میں بیف کے علاوہ چکن، فش اور ویجیٹیریئن اقسام بھی شامل ہوتی چلی گئیں۔

​گھر پر سلائیڈر برگر بنانے کی آسان ترکیب

​گھر پر بہترین اور جوسی سلائیڈر برگر بنانے کے لیے درج ذیل اجزاء اور طریقہ کار استعمال کریں:

​اجزاء:

​منی برگر بنز (Slider Buns): ایک پیکٹ (چھوٹے بنز جو جڑے ہوئے ہوں)

​چکن قیمہ یا پیٹیز: 300 گرام (باریک پسا ہوا چکن یا بیف)

​پیاز: 1 عدد (باریک چوپ کی ہوئی)

​لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

​کالی مرچ پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ

​لال مرچ پاؤڈر یا کٹی ہوئی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

​نمک: حسبِ ذائقہ

​سویا ساس: 1 کھانے کا چمچ

​مکھن: 2 سے 3 کھانے کے چمچ (بنز پر لگانے اور سیکنے کے لیے)

​چیز سلائس یا چیڈر چیز: حسبِ ضرورت

​ساس (مئونیز اور کیچپ یا باربی کیو ساس): حسبِ پسند

​بنانے کا طریقہ:

چکن کے قیمے میں پیاز، لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک، کالی مرچ، کٹی ہوئی مرچ اور سویا ساس اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس آمیزے سے چھوٹے سائز کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں (پیٹیز) بنا لیں۔ یاد رکھیں کہ یہ ٹکیاں سائز میں بنز کے حساب سے چھوٹی ہونی چاہیے۔

ایک توے یا پین میں تھوڑا سا آئل یا مکھن گرم کریں اور ان چھوٹی ٹکیوں کو دونوں طرف سے سنہری اور اچھے سے گل جانے تک فرائی کر لیں۔

سلائیڈر بنز کے پورے بنڈل کو چھری کی مدد سے درمیان میں سے افقی (Horizontally) کاٹ لیں تاکہ اوپر والا حصہ الگ ہو جائے اور نیچے والا حصہ ایک ساتھ جڑا رہے۔

​بنز کے نچلے حصے پر اپنی پسند کی ساس (مئونیز اور کیچپ) لگائیں۔

​اب اس پر تیار کی گئی چکن پیٹیز ایک ایک کر کے رکھیں۔

​پیٹیز کے اوپر چیز کے سلائسز یا کش کی ہوئی چیز رکھیں۔

​بنز کا اوپر والا حصہ واپس اس پر رکھ دیں۔

اوپر والے بنز پر برش کی مدد سے پگھلا ہوا مکھن اچھی طرح لگائیں۔ اب اس پورے سلائیڈر سیٹ کو اوون میں 180 ڈگری پر 5 سے 7 منٹ کے لیے بیک کریں (یا ہلکی آنچ پر پین میں ڈھکن دے کر رکھ دیں) تاکہ چیز اچھے سے پگھل جائے اور بنز اوپر سے ہلکے کرسپی ہو جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button