باجوڑ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر10 روز کے لیے پابندی عائد

باجوڑ(جانوڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڈ میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ضلع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 10 روز کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے جس کا ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 29 اکتوبر سے 7 نومبر 2026 تک ہو گا۔

مزید خبریں

Back to top button