ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے ہوگیا ہے۔
10گرام سونےکی قیمت 3 ہزار ایک روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 35 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 31 ڈالر ہے۔



