اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے

عمان(جانوڈاٹ پی کے)یمن کے عدن ائیرپورٹ سے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچی یمنی ائیر ویز کی پرواز IY-648 شدید موسمی خرابی، تیز ہواؤں کے جھٹکوں اور خطرناک حد تک ژالہ باری کے باعث خوفناک تباہی سے بال بال بچ گئی۔
شدید ژالہ باری سے ائیربس اے 320 طیارے کی نوز اور کاک پٹ ونڈ شیلڈز کو شدید نقصان پہنچا۔ انتہائی کٹھن اور ہنگامی حالات کے باوجود کپتان باصم فرید اور عملے نے انتہائی مہارت اور ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو قابو میں رکھا اور عمان ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔
ائیر لائن کے ترجمان حاتم الشعابی نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
متاثرہ طیارے کو عمان ائیرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا۔ عمان سے عدن کی پرواز کے لیے متبادل طیارےکا انتظام کیا گیا۔



