پی ٹی آئی کا 6 سال سے زیرِ التوا بخشالی روڈ منصوبہ 10 روز میں مکمل

پشاور (جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت نے مردان میں چھ سال سے زیرِ التوا بخشالی روڈ منصوبہ صرف 10 روز میں مکمل کروا دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بخشالی روڈ کا منصوبہ گزشتہ چھ سال سے تاخیر کا شکار تھا، جسے نئی صوبائی حکومت نے مختصر مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ بخشالی روڈ کی تکمیل صوبے میں عوامی سہولتوں کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر حکومت کی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے مقامی شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی اور علاقے کے لوگوں کو درپیش سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل کو شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، جبکہ حکومت عوامی ضروریات سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔



