گورنرراج کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہاں ہیں؟بیرسٹر گوہر کا سوال

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی آڑ میں پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گورنر راج کے بعد سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا اور ایمرجنسی نافذ کی، جسے پی ٹی آئی مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے اور اس معاملے پر کوئی دو رائے نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں 30 روز کی توسیع کی بھی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان غیر سیاسی ہیں، اس کے باوجود ان کی نظر بندی میں توسیع کی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید الزام لگایا کہ پارٹی کے 12 ارکان قومی اسمبلی کو حراست میں رکھا گیا ہے، کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور خیبرپختونخوا میں پارٹی کے جھنڈے اتارے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کارکردگی سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں ذمہ داری سونپی تھی اور ان کے خیال میں سہیل آفریدی نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button