ہمارامقصدعوام کو وسائل اور اختیارات کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے شریکِ اقتدار کرنا ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پاکستان کے زمہ داران، اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کیا۔
اجلاس کے دوران سید مصطفیٰ کمال نے تمام ذمہ داران، منتخب نمائندوں اور کارکنان کو آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل تیار رہنے کی تاکید کی۔
مصطفیٰ کمال نے کارکنان کو ثابت قدم رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ ہم انشاء اللہ اپنی منزل تک ضرور پہنچیں گے اور ہماری منزل پاکستان کے 98 فیصد غریب، مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کو وسائل اور اختیارات کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے شریکِ اقتدار کرنا ہے۔
اس موقع پر سینئیر مرکزی رہنماء انیس قائم خانی، انچارج سی او سی فرقان اطیب، اراکین سی او سی، مرکزی شعبہ جات کے زمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔



