حکومت نے جیٹ فیول،لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)طیاروں کا فیول، لائٹ ڈیزل آئل اورمٹی کا تیل مہنگا کردیاگیا۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سےکیاگیا ہے۔ طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 4روپے 96پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا اور  نئی قیمت 357 روپے 37پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 352روپے41 پیسے فی لیٹر تھی۔

لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا اور نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ مٹی کا تیل 4روپے 21پیسے فی لٹر مہنگا ہو کر  330 روپے 96 پیسے  فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

دوسری جانب 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے برقرار رکھی گئی جبکہ ڈیزل ایک روپیہ 91 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

مزید خبریں

Back to top button